ملک بھر میں کورونا

کورونا کے وار تیز، مزید95افراد جاں بحق

Spread the love

کورونا کے وار تیز

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس حملوں میں تیزی آگئی ۔ اتوار کے روز نلک بھر

میں کورونا کے باعث مزید 95 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 795

ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ

اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 720

نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 62 ہزار 557، سندھ میں 3 لاکھ 96 ہزار 918، خیبر

پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 452، بلوچستان میں 31 ہزار 69، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 615،

اسلام آباد میں 90 ہزار 93 جبکہ آزاد کشمیر میں 26 ہزار 421 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب

تک ایک کروڑ 63 لاکھ 93 ہزار 404 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57

ہزار 233 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 59 ہزار 491 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4

ہزار 275 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر

جان کی بازی ہار گیا۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر احسان الحق کورونا سے جاں

بحق ہوگئے۔پر دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میزبانی میں نیشنل کمانڈ اینڈ

آپریشن سینٹرز کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان،

وزیراعظم کے سی پیک سپیشل اسسٹنٹ خالد منصور، میجر جنرل محمود اور دیگر نے شرکت کی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرز کے مشترکہ اجلاس کو ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر

بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم چوتھی لہر کے چھٹے ہفتے میں داخل

ہوچکے ہیں، آزاد جموں و کشمیر میں کوویڈ عروج پر ہے، جہاں 26 فیصد کیسز ہیں، سندھ میں 13

فیصد، کراچی میں 21 فیصد کیسز ہیں، 67 فیصد کیسز کراچی میں لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی

اور حیدرآباد سے آرہے ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 500 مریض روزانہ ملک میں داخل ہو رہے

ہیں، ایک ہزار 210 مریض تشویشناک حالت میں ہیں، جو ملک میں سب سے زیادہ ہے، کراچی میں

اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے، ملک میں بھارت کے ڈیلٹا ویرینٹ کی لہر کراچی میں زیادہ

ہے، سندھ حکومت نے 31 جولائی سے 8 اگست تک کورونا پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے

ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے پیر 9 اگست سے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن ختم

کرنے کا فیصلہ کرلیا۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 9 اگست سے

کراچی میں لاک ڈاؤن ختم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی اور حیدر آباد سمیت 13 شہریوں میں

کورونا ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ میں اسکول دوبارہ کھولنے اور

امتحانات سے متعلق فیصلہ آئندہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا

ہے کہ محرم الحرام کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے پر زور دیا گیا

ہے اور کورونا پر قابو پانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق

اجلاس میں کاروباری اوقات رات 8 بجے تک کرنے، ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھولنے اور

شادی کی تقاریب کھلی جگہ پر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے وفاقی وزیر اسد عمر کا

کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، چار ہفتے قبل پہلی ڈوز

لگوانے والوں کی شرح 21 فیصد تھی جو اب 33 فیصد ہوگئی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ

این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ 50 سال

یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ ہے، اس لئے ضروری ہے

50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ویکسین لگوائیں۔ملک کے تین اضلاع میں کورونا کی یومیہ

شرح 20 فیصد سے تجاوز کر گئی۔ ا?ٹھ اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 5 فیصد جبکہ 6 میں 10

فیصد سے زائد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مظفرآباد میں کورونا کیسزکی یومیہ شرح 23.65، میرپور

19.53 فیصد، کراچی میں 20.88، حیدرآباد میں 15.36 فیصد جبکہ پشاور میں کورونا کیسز کی شرح

17.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی یومیہ شرح 12.07 فیصد رہی،

اسکردو میں 12.44 فیصد اور گلگت میں کورونا کی یومیہ شرح 11.11 ریکارڈ کی گئی۔ایبٹ آباد میں

کورونا کی شرح 8.56 فیصد، صوابی 5.43 فیصد، مردان 6.67 فیصد، لاہور میں 7.70، فیصل آباد

میں 6.12 جبکہ بہاولپور میں 5.51 فیصد رہی۔صوبائی دارلاحکومت میں کوروناکی چوتھی لہر کے

باعثمریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ برقرار،لاہور میں کورونا کے مزید 6مریض جان کی بازی

ہار گئے،جبکہ 478نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں ایک ہی روز 1099نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔

اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط ملحوظ

خاطر رکھیں۔

کورونا کے وار تیز

کورونا کے وار تیز

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply