ملک بھر میں کورونا

کورونا کے وار تیز،142افراد کی جان لے گیا

Spread the love

کورونا کے وار تیز

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے مزید 142 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے

بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 329 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ

4 ہزار 939 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24

گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 770 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 93 ہزار 468، سندھ میں

2 لاکھ 79 ہزار 272، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 14 ہزار 661، بلوچستان میں 21 ہزار 803،

گلگت بلتستان میں 5 ہزار 272، اسلام آباد میں 73 ہزار 804 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 659

کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار 913 افراد کے ٹیسٹ کئے

گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 981 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 99 ہزار 816

مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا

سے ایک دن میں 142 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار

329 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 97، سندھ میں 4 ہزار 605، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 156، اسلام

آباد میں 670، بلوچستان میں 232، گلگت بلتستان میں 105 اور ا?زاد کشمیر میں 464 مریض جان

سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ لاہورکورونا وائرس مزید خطرناک ہو گیا، شہر میں کورونا سے ریکارڈ 54

اموات جبکہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 1306 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔کورونا وائرس

تشویشناک حد تک پھیلنے لگااعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں 2680 مریضوں میں کورونا کی

تصدیق ہوئی ہے۔ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 468 ہو گئی۔ صوبہ بھر میں موذی

وائرس سے مزید 107 ہلاکتیں۔ اموات کی تعداد 8097 ہو چکی۔ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور مد ملک کی

ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب لبرٹی مارکیٹ کا دورہ کیا اور 04 دکانوں کو سیل کر

دیا۔ انہوں نے بینکس انتظامیہ کو سٹاف میں کمی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 50 فیصد سٹاف کو

بلایا جائے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے تحصیل سٹی میں تین نجی بینک، اوپو

موبائل، حمزہ ٹریڈرز، مدینہ کمپیوٹر کو سیل جبکہ 11 افراد کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی

پر ہال روڈ سے گرفتار کیا اور پولیس اسٹیشن قلعہ گجر سنگھ بھجوا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان

نصر اﷲ رانجھا نے تحصیل کینٹ میں اقرا سکول بیدیاں روڈ کو کھلا ہونے اور کلاسز لینے پر سیل

کیا اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ اچھرہ بازار میں 12
دکانوں کو سیل کیا اور دکانوں کے باہر سے تجاوزات کا خاتمہ بھی کروایا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار

منصور قاضی نے پولیس، رینجرز اور آرمی کے ہمراہ جی ٹی روڈ کے علاقے میں کورونا ایس او

پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے دورہ کیا۔دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے ملک بھر

میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر تمام امتحانات کو 15 جون تک موخر کر

دیا ہے۔اس بات کا اعلان وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے این سی او سی اجلاس کے بعد میڈیا کو

بریفنگ میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے رواں سال 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہوگا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ امتحانات جولائی اور اگست تک جا سکتے ہیں جبکہ او لیول کے امتحانات

اکتوبر اور نومبر میں ہونگے۔ 15 جون تک سارے امتحانات کینسل ہونگے۔ تاہم حالات کا جائزہ لینے

کے بعد مئی کے تیسرے ہفتے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ملک کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری

ہسپتالوں میں معمول کی سرجری موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔قومی کوآرڈینیٹر این سی او سی

لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر

فیصل سلطان اور وزیر صنعت و تجارت خسرو بختیار نے خصوصی شرکت کی۔ملک کے تمام

سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں معمول کی الیکٹو سرجری موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس

ضمن میں وزارت صحت نے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، این سی او سی کے مطابق

ہسپتالوں میں آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ، سپلائی اور ڈیمانڈ کا مکمل تجزیہ

کیا گیا، ملکی پیداواری صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے بعد درآمد کے آپشنز پر بھی غور

کیا گیا، این سی او سی فورم نے لاک ڈاؤن کے دوران صوبائی اور ضلعی سطح پر مختلف اسٹیک

ہولڈرز کی ذمہ داریوں کا تعین کیا۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے فورم کو ممکنہ لاک ڈاؤن جانے والے

علاقوں میں اسٹاک کی دستیابی اور فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا ،

حکومت نے عید پر 8 مئی سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عید تعطیلات کے دوران بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔این سی او

سی کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی جانب سے سرکلر جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق عید کی

چھٹیوں میں سیاحتی مقامات، پبلک پارکس، ہوٹلز بند رہیں گے۔ صرف گلگت بلتستان کے شہریوں کو

اپنے علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔ شمالی علاقہ جات، مری، سوات، گلیات، سی ویو جانے

والے راستے بند رہیں گے۔۔ عید تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا وباء کی وجہ سے صوبہ بھر کے اوقاف کے زیر انتظام اور

دیگر تمام مساجدمیں اعتکاف پر پابندی عائد کر دی گئی، لوگوں کو گھروں میں اعتکاف پر بیٹھنے کی

ہدایت کر دی ہے ۔ منگل کو پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں

کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث صوبے بھر کی اوقاف کے زیر انتظام سمیت تمام

مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، محکمہ اوقات و مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ

لوگ اعتکاف گھروں میں کریں اور مساجد میں گزشتہ سال کی طرح ایس او پیز پر عملدرآمد جاری

رہے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق کورنا وباء کی خطرناک تیسری لہر کی وجہ سے پنجاب کی مساجد

میں اس بار بھی اعتکاف پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔این سی او سی کی سفارش کے بعد

وزارت داخلہ نے عید الفطر کے دوران بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگانے کا

اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ کے

مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے جس کی

روشنی میں شب قدر،جمعۃ المبارک،نماز عید اور اعتکاف کے لئے ایس او پیز نہ صرف بروقت جاری

ہوں گے بلکہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔عید کی چھٹیوں کے دوران اور اس کے بعد بھی 16 مئی

تک ٹورازم پر مکمل پابندی ہوگی ،تمام سیاسی مقامات ،پبلک پارک ،ہوٹل بند رہیں گے ۔بین الصوبائی

انٹرسٹی ٹرانسپورٹ عید کے دنوں میں نہیں چلے گی تاہم مقامی افراد خصوصاً گلگت بلتستان کے

لوگوں کو سفری اجازت ہوگی ۔ہوٹلز،ریسٹورنٹس ،شاپنگ مال اور ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی

،مری گلیات،سوات ،کالام ،سی ویو،ساحل سمندر کے علاقے اور شمالی علاقہ جات پر بھی سیاح نہیں

جا سکیں گے ،عید الفطر کے دوران بجلی کی بلا تعطل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا، گلگت بلتستان

کے لوگوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی ،متعلقہ ٹاسک کے حوالے سے وزارت داخلہ وقتاً فوقتاً

نوٹیفکیشن جاری کرتے رہے گی ۔

کورونا کے وار تیز،کورونا کے وار تیز
،کورونا کے وار تیز

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( <a href=”https://jtnonline.com/category/%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%b9%d9%86%d9%88%d8%a7%d9%86/astrology-%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d8%b1%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%da%86%d8%a7%d9%84/” rel=”noopener” target=”_blank”>جتن آن لائن کُنڈلی</a> )

<a href=”https://twitter.com/jtnonline1″ rel=”noopener” target=”_blank”><strong>قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں</strong></a>

Leave a Reply