کورونا کے 400سے زائد نئے کیسزرپورٹ ، مزید 7مریض جاں بحق

Spread the love

کورونا کے نئے کیسز

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کرونا وائرس کے 400سے زائد نئے کیسز رپورٹ

ہوئے جبکہ مزید 7 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادو

شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 7مریض انتقال کر گئے جس کے بعد

کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 704ہوگئی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا

وائرس کے 411نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ

83 ہزار 886 ہوگئی،ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ

41 ہزار 589 ہوگئی،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 44

ہزار 598 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 18 لاکھ 76 ہزار 689 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے

ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.92 فیصد رہی،

ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 935 مریض تشویشناک حالت میں ہیں،ملک میں

اب تک 7 کروڑ 99 لاکھ 3 ہزار 178 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 4 کروڑ 98 لاکھ 44 ہزار

419 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

کورونا کے نئے کیسز

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: