new corona virus

کورونا کے حملے جاری، مزید75 افراد جاں بحق

Spread the love

کورونا کے حملے جاری

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید75 افراد جاں بحق ہو نے

کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 540 ہوگئی، 2726 نئے مریض رپورٹ، پاکستان میں کورونا کے

تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار 302 ہوگئی۔ جبکہ کراچی میں کورونا تیزی سے پھیلنے کا

خطرہ، مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہونے لگا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین

اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب

میں 3 لاکھ 37 ہزار 73، سندھ میں 3 لاکھ 13 ہزار 59، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 27،

بلوچستان میں 24 ہزار 823، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 533، اسلام آباد میں 80 ہزار 779 جبکہ آزاد

کشمیر میں 19 ہزار 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 30 لاکھ 6 ہزار 326

افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 706 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک

8 لاکھ 31 ہزار 744 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 109 مریضوں کی حالت تشویشناک

ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے

والوں کی تعداد 20 ہزار 540 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 899، سندھ میں 4 ہزار 966، خیبر پختونخوا

میں 4 ہزار 9، اسلام آباد میں 751، بلوچستان میں 273، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں

535 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دریں اثناء کراچی شہر قائد میں کورونا وائرس تیزی سے

پھیلنے پر حکومت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، تاہم شہریوں، دکانداروں اور پبلک ٹرانسپورٹرز کی

بڑی تعداد اب بھی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انتظامیہ بھی ایس او پیز کی پابندی کرانے

سے غافل نظر آتی ہے۔کورونا ایس او پیز کو سرکاری عملہ بھی سنجیدگی سے نہیں لے رہا۔ ٹریفک

پولیس اور پولیس اہلکاروں سمیت دیگر سرکاری ملازمین بھی احتیاطی تدابیر خاطر میں نہیں لا رہے،

تاہم میڈیا کی موجودگی اور کیمرہ آن ہوتے ہی ایس او پیز پر نمائشی عملدرآمد شروع کر دیتے ہیں۔

کورونا کے حملے جاری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply