Pakistan-Corona-Virus-Updates

کورونا کی چوتھی لہر مزید 72 جانیں لے گئی

Spread the love

کورونا کی چوتھی لہر

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے 72 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد

اموات کی تعداد 24 ہزار 478 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 10

ہزار 79 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں

کے دوران 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 72 ہزار 750، سندھ میں 4 لاکھ

12 ہزار 165، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 52 ہزار 625، بلوچستان میں 31 ہزار 583، گلگت

بلتستان میں 9 ہزار 396، اسلام آباد میں 94 ہزار 108 جبکہ آزاد کشمیر میں 29 ہزار 452 کیسز

رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 69 لاکھ 2 ہزار 15 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ

24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 644 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 89 ہزار 13 مریض

صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 787 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے

ایک دن میں 72 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 478

ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 372، سندھ میں 6 ہزار 439، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 668، اسلام آباد

میں 834، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 164 اور ا?زاد کشمیر میں 666 مریض جان سے

ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا کی چوتھی لہر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply