ڈیلٹا الفا بیٹا اقسام

کورونا کی نئی قسم، ہانگ کانگ اور6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد

Spread the love

کورونا کی نئی قسم

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون‘ کے پھیلاؤ کے پیش

نظر پاکستان نے ہانگ کانگ اور 5افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرد یں ۔انسداد کورونا کے

ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ہانگ کانگ، جنوبی افریقہ،

موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو، اسواتینی اور بوٹسوانا پرسفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔این سی اوسی کا

کہنا ہے تمام 7 ممالک کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے، ان ممالک سے مسافروں کی براہ

راست اوربالواسطہ آمد پرفوری پابندی ہوگی۔ ایمرجنسی میں سفر کرنیوالے پاکستانیوں کو سفر کی

اجازت لینا ہوگی اور پاکستانی مسافروں کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ائیرپورٹ پر دکھانا ہوگا۔ پاکستانی

مسافروں کو 72 گھنٹے پہلے کی منفی پی سی آر ر پو ر ٹ دکھانا ہوگی جبکہ ائیرپورٹ پر مسافر

کا ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ کیا جائے گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پابندی کا شکار ممالک

میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے 5 دسمبرتک سفرکی اجازت ہے تاہم مسافروں پرصحت اور

ٹیسٹنگ پروٹوکول لاگو رہیں گے۔

کورونا کی نئی قسم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply