کورونا سے مزید

کورونا کی شدت میں کمی ، مزید6 افراد جاں بحق ،240 نئے مریض رجسٹرڈ

Spread the love

کورونا کی شدت میں

اسلام آباد،لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں

بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 612 ہوگئی،پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ

کیسز کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 876 ہوگئی۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین

اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 240 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 41

ہزار 903، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 199، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 122، بلوچستان

میں 33 ہزار 400، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 401، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 339 جبکہ آزاد

کشمیر میں 34 ہزار 512 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 14 لاکھ 19 ہزار 25

افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 466 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک

12 لاکھ 28 ہزار 473 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 111 مریضوں کی حالت

تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے

مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 612 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 978، سندھ میں 7 ہزار 603،

خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 798، اسلام آباد میں 948، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186

اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ لاہور میں چوبیس گھنٹے کے دوران کوئی

ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، 56 نئے کیس سامنے آئے، شہر میں مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 3

فیصد رہی۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کے مطابق پنجاب

بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران ایک مریض جاں بحق ہو گیا، اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار

975 ہو گئی۔صوبہ بھر سے کورونا کے 103 نئے کیس رپورٹ ہوئے، کورونا کیسز کی مجموعی

تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 913 ہو گئی، سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا کے ایکٹیو

کیسز کی تعداد 6 ہزار 620 ہے۔کزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15 ہزار 998 تشخیصی

ٹیسٹ کئے گئے، صوبہ بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح صفر اعشاریہ 6 فیصد

ریکارڈ کی گئی ہے۔

کورونا کی شدت میں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply