Pakistan-Corona-Virus-Updates

کورونا کی تیسری لہر،پاکستان میں ہلاکت خیز دن، 118 افراد جاں بحق

Spread the love

کورونا کی تیسری لہر

اسلام آباد(جے ٹی این آ ن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے رواں برس ایک روز میں سب

سے زیادہ اموات ، 118 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 619 ہوگئی۔ پاکستان میں

کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 318 نئے کیسز رپورٹ

ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 52 ہزار 974، سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 474، خیبر پختونخوا میں ایک

لاکھ 275، بلوچستان میں 20 ہزار 397، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 130، اسلام آباد میں 66 ہزار 983

جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 687 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 8 لاکھ 29

ہزار 994 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 520 نئے ٹیسٹ کئے

گئے، اب تک 6 لاکھ 38 ہزار 267 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 198 مریضوں کی

حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 118 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد

وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 619 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 62، سندھ میں 4 ہزار

530، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 683، اسلام آباد میں 617، بلوچستان میں 217، گلگت بلتستان میں

103 اور آزاد کشمیر میں 407 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا کی تیسری لہر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply