کورونا تیسری لہر تشویشناک

کورونا کیسزمیں اضافہ ،پاکستان فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر آگیا

Spread the love

کورونا کیسز پاکستان فہرست

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی

خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا

مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا،نیشنل

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں

کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 786 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 73 افراد اس موذی وباء

کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 343 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز

کی شرح 8 اعشاریہ 09 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 339

مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 699

ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے

86 ہزار 606 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 729 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،

جبکہ 9 لاکھ 83 ہزار 754 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں

میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 136 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 67

لاکھ 94 ہزار 167 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8

لاکھ 3 ہزار 493 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کْل 4 کروڑ 14 لاکھ 67

ہزار 713 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی

تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 9 ہزار 578 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 6

ہزار 384 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 70 ہزار 599 مریض رپورٹ ہوئے

ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 329 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 51 ہزار 466 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل

اموات 4 ہزار 640 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 93 ہزار 339 کورونا وائرس سے متاثرہ

مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 830 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 507 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 332 افراد اس

مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 982

مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 662 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت

بلتستان میں 9 ہزار 228 کورونا وائرس کے مریض سامنے ا?ئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 162

افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کورونا کیسز پاکستان فہرست

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply