کورونا کیئرسینٹر آتشزدگی

بھارت میں کورونا کیئرسینٹر میں آتشزدگی، 13مریض ہلاک

Spread the love

کورونا کیئرسینٹر آتشزدگی

مہاراشٹر (جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے کورونا کئیر سینٹر میں آتشزدگی

سے کورونا وائرس سے متاثر 13 مریض ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسپتال کے انتہائی نگہداشت

کے کمرے(آئی سی یو) میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کو قریبی اسپتالوں

میں منتقل کردیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ آئی سی یو کے اے سی

یونٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔واقعہ صبح 3 بجے پیش آیا جس کے سبب 13 مریض ہلاک

ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق تشویشناک حالت میں ان مریضوں سمیت 21 مریضوں کو دوسرے اسپتال

منتقل کیا گیا۔ مرنے والوں میں آٹھ مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔ حکام

کے مطابق مرنے والوں میں 6 بزرگ مریض تھے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر دو گھنٹے بعد

قابو پالیا گیا تھا۔مہاراشٹر کے وزیر اعلٰی ادھو ٹھاکرے نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

بھارتی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے فی کس اورمتاثرین کے لیے 50

ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل ہی مہاراشٹر کے ایک اسپتال میں

آکسیجن کی عدم دستیابی سے کم از کم 22 کورونا وائرس کے مریض جاں بحق ہوگئے تھے۔ آکسیجن

لیک ہونے کی وجہ سے تقریباً آدھے گھنٹے تک اسپتال میں آکسیجن کی رسد معطل رہی۔خیال رہے کہ

بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے

دن بہ دن مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا

رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریبا ًتین لاکھ 15 ہزار کورونا سے متاثرین کے نئے کیسز درج

کیے گئے۔ دنیا کے کسی ملک بھی میں ایک دن کے اندر اب تک کا یہ سب سے بڑا اضافہ ہے

کورونا کیئرسینٹر آتشزدگی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply