کورونا تیسری لہر تشویشناک

کورونا کا زور کم ہونے لگا، 24گھنٹوں میں21 افراد جاں بحق

Spread the love

کورونا کا زور کم

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہو نیکے

بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 173 ہوگئی، ایک ہزار 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا

کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 669 ہوگئی۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دورانپنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار 720،

سندھ میں 4 لاکھ 63 ہزار 703، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 194، بلوچستان میں 33 ہزار

92، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 359، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 241 جبکہ آزاد کشمیر میں 34

ہزار 360 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 99 لاکھ 97 ہزار 75 افراد کے ٹیسٹ

کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 578 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 91

ہزار 425 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 257 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان

میں کورونا سے ایک دن میں 21 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی

تعداد 28 ہزار 173 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 800، سندھ میں 7 ہزار 505، خیبرپختونخوا میں 5

ہزار 657، اسلام آباد میں 935، بلوچستان میں 350، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740

مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا کا زور کم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

2 تبصرے “کورونا کا زور کم ہونے لگا، 24گھنٹوں میں21 افراد جاں بحق

Leave a Reply