کورونا سے مزید

کورونا پھر بڑھنے لگا ،سندھ میں کل سے تعلیمی ادارے ،پارک ، ہوٹل بند

Spread the love

کورونا پھر بڑھنے لگا

اسلام آباد، لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا کے کیز ایک بار پھر بڑھنے لگے

جس کے باعث چوتھی لہر کے خدشات بڑھ گئے ہیں بدھ کے روز کورونا وائرس سے مزید 24 افراد

جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی۔ ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ

ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 48 ہزار 725، سندھ میں 3 لاکھ 49 ہزار 586، خیبر پختونخوا میں ایک

لاکھ 39 ہزار 710، بلوچستان میں 28 ہزار 434، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 44، اسلام آباد میں 83

ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 392 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ

51 لاکھ 99 ہزار 875 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 472 نئے

ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 15 ہزار 343 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 258

مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت آزادکشمیر نے 10

روز کے لیے سیاحت پر پابندی عائد کردی۔آزادکشمیر حکومت کی جانب سے سیاحت پر پابندی کا

نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 19 سے 29 جولائی تک سیاحت پرپابندی

ہوگی۔پابندی کے باعث سیاحتی مقامات بند رہیں گے اور جملہ سیاحتی سرگرمیاں بھی 10 روز کے

لیے معطل رہیں گی۔دوسری طرف سندھ حکومت نیسبب سکولوں سمیت تعلیمی ادارے ، عوامی پارکس

اور ہوٹل جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کوویڈ ٹاسک

فورس کا اجلاس ہوا۔ سیکرٹری صحت کاظم جتوئی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سندھ میں نئے

کیسز کی شرح بڑھ کر 7.4 فیصد ہو گئی ہے جو خطرناک صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ

روز 16262 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1201 افراد کورونا سے متاثر نکلے۔اجلاس میں کورونا

کے بڑھتے کیسز پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور دوبارہ پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے

تحت اسکول اور تمام تعلیمی ادارے جمعہ سے اور انڈور ڈائننگ کو کل رات سے بند کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں تفریحی پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے، کینجھرجھیل بھی جمعہ سے بند کرنے

پر اتفاق کیا گیا جبکہ سینما ، انڈور جمز اور انڈور کھیلوں پر بھی پابندی ہو گی۔ حکومت نے وفاقی

دارالحکومت میں کورونا کا پھیلا روکنے کیلئے سخت اقدامات کرتے ہوئے اسلام آباد کے مزید 6

علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔ سیکٹر ای سیون گلی نمبر 5 سمیت اسلام آباد کے مزید 6

علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق میڈیا

ٹاون اے بلاک کی گلی نمبر 15، بحریہ ٹاون فیز فور کی گلی نمبر 10 میں سمارٹ لاک ڈان لگایا گیا۔

ریور گارڈن کی گلی نمبر 15، سیکٹر ای سیون گلی نمبر 5، کورنگ ٹاون کی گلی نمبر 5 میں بھی

سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔ جھنگی سیداں کے کشمیری محلہ گلی کی نمبر 10 میں بھی سمارٹ

لاک ڈاون لگا دیا گیا۔ادھربلوچستان میں کوروناکے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شاپنگ مالز اور

کاروباری مراکزرات10بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری

کردیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ شاپنگ مالز اور کاروباری مراکز رات 10 بجے بند ہوں گے

تاہم ہوٹلز اور ریسٹورنٹ رات12 بجے تک بند ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آٹ ڈورشادی ہالز میں

ایس اوپیز پر 400 مہمانوں سیزائدکی اجازت نہیں جبکہ عبادت گاہوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد

کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سر حدیں تاحکم ثانی بند رہیں گی۔بدھ کے روز لاہور میں

کورونا مزید ایک زندگی نگل گیا، شہر میں 120 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔لاہور میں مثبت کیسز کی

شرح بڑھ کر 4 اعشاریہ 3 فیصد تک جا پہنچی ہے۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سارہ

اسلم کے مطابق صرف ویکسی نیشن ہی کورونا اور اس کی نئی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف واحد اور

مؤثر علاج ہے۔18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے،

صوبے بھر کی مویشی منڈیوں میں 118 موبائل ویکسی نیشن کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں۔صوبہ بھر

میں مویشی منڈیوں میں آنیوالے افراد کیلیے 118 موبائل ویکسینیشن یونٹس قائم کردیئے گئے ہیں

پنجاب بھر میں بدھ کے روز اب تک کی ریکارڈ تعداد308،318 افراد کو ویکسینیشن لگائی گئی جو کہ

کسی بھی صوبے میں ویکسینٹ کئے گئے افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے اور یہ تعداد گزشتہ روز

سے بھی زیادہ ہے کووڈ سے بچاؤ کے لئے مویشی منڈیوں میں 118موبائل ویکسینیشن کیمپ قائم کر

دئییگئے ہیں اور ان ہیلتھ کمپس کے زریعے آنے والے تمام شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کو یقینی

بنایا جا رہا ہے۔ صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں میں کورونا کے ساتھ ساتھ کانگو وائرس سے بچاؤ کی

بھی تمام احتیاطی تدابیر پرسخت عملدرآمد بھی یقینی بنایا گیا

کورونا پھر بڑھنے لگا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply