کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج

لندن ، کورونا پابندیوں کیخلاف عوام کا احتجاج، پولیس کیساتھ جھڑپیں

Spread the love

کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج

لندن(آئی این پی ) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کیا گیا، حکومت

کیخلاف سخت نعرے بازی، 60سے زائد اراکین پارلیمنٹ بھی پرامن مظاہروں کے حامی ،احتجاج غیر

قانونی ہے، لندن انتظامیہ .شہریوں نے حکومت کیخلاف سخت نعرے باز ی کی، پولیس کیساتھ

جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، 35 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔کورونا پابندیوں

کیخلاف لندن والے سڑکوں پر آ گئے، ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین وسطی لندن میں جمع ہو گئے۔

لوگوں نے ہائیڈ پارک سے ویسٹ منسٹر تک مارچ کیا۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے

تھے۔ مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے دوران متعدد افراد زخمی

ہو گئے۔ خاتون پولیس اہلکاروں اور خواتین مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی،35 سے زائد

افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ 60 سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے بھی لاک ڈاون کے دوران پرامن

مظاہروں کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے احتجاج میں شرکت کر نا اب بھی غیر

قانونی ہے۔حکام کا کہنا ہے احتجاج میں شرکت کر نا اب بھی غیر قانونی ہے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply