خیبرپختونخوا، ویکسینیشن سے انکاری اساتذہ و سٹاف کا سکولز میں داخلہ بند

کورونا ،73اموات ،مکمل ویکسی نیشن نہ کرانیوالوں پر پابندیاں مزید سخت

Spread the love

کورونا پابندیاں مزید سخت

اسلام آبا ،لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے 73 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے

بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 938 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ

12 ہزار 809 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24

گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 5 ہزار 122 مریضوں کی حالت

تشویشناک ہے۔ این سی او سی اور حکومت پنجاب کی سفارشات پر کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش

نظر پنجاب کے منتخب 5 اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گجرات میں 22 ستمبر

تک لاک ڈاون نافذ رہے گا۔کاروباری مراکز رات 8 بجے تک بند ہوں گے۔ دو روز جمعہ اور ہفتے

کے دن چھٹی ہوگی۔ انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت

ہوگی۔انڈور شادیوں پر پابندی، آؤٹ ڈور شادیاں صرف 400 افراد کے ساتھ ہو سکیں گی۔ مزارات بند

رہیں گے۔پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 7 کروڑ سے تجاوز کر گئی این سی او

سی کے مطابق گزشتہ روز ملک میں 8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی۔ ملک بھر میں اب

تک 7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہے۔ دوسری جانب این سی او

سی ویکسینیشن نہ کروانے والوں پر پابندیاں مزید سخت کر دیں ہیں۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر

نے گزشتہ روز پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل ویکسی نیشن نہ کرانیوالے30ستمبر

سے فضائی سفر نہیں کرسکیں گے۔ شاپنگ سنٹرز میں بھی داخلہ بند، ہوٹل اور گیسٹ ہاس میں بکنگ

بھی نہیں کراسکیں گے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب پابندیاں ان افراد پر لگائی جائیں گی جو کورونا کی

ویکسین نہیں لگوا رہے۔ ویکسی نیشن کرانیوالوں کو پارک اور جم جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے وار جاری ہیں، موذی وائرس نے مزید 12 مریضوں کی جان

لے لی، جبکہ 589 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق موذی وائرس سے شہر

میں مزید 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ صوبہ بھر میں مزید 32 افراد جان سے گئے ہیں جس کے بعد

اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 289 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں

1247 نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں جس کے بعد لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد ریکارڈ کی

گئی ہے۔دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج پچا س فی صد حا ضری کے ساتھ

اپنی تعلیمی سرگر میا ں جاری رکھ سکیں گے ،دوسری جانب پرائیویٹ سکو لز انتظا میہ کی جانب

سے حکو متی ایس او پیز پر مکمل عملدا ری کی یقین دہا نی کرا وائی گئی ہے اور اس ضمن میں

سکو لز کے اسا تذہ کو مکمل ویکسینشن کے ساتھ حا ضری ، بچو ں کو ما سک پہننے کی پا بندی کے

ساتھ سما جی فاصلہ برقرار رکھنے کی بھی تنبیہ کی گئی ہے ۔تفضیلا ت کے مطا بق آج سے صو بہ

بھر میں تعلیمی سگر میوں کا سلسلہ ایک مرتبہ بھر بحا ل ہو جا ئے گا ۔

کورونا پابندیاں مزید سخت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply