کورونا ٹیسٹ لازم,

پاکستان آنیوالے مسافروں کا 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازم، عمل درآمد شروع

Spread the love

کورونا ٹیسٹ لازم

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) 37 ممالک سے پاکستان آمد پر مکمل سفری پابندیوں پر عمل

درآمد شروع ہوگیا۔ کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد کو این سی او سی کی اجازت

سے مشروط کیا گیا ہے۔ این سی او سی ہدایات کی روشنی میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 37 ممالک

سے پاکستان آمد پر مکمل سفری پابندی نافذالعمل ہے۔ 15 ممالک کے اضافے سے کیٹیگری سی میں

شامل 37 ممالک کے مسافروں کی آمد کو این سی او سی کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے۔ فہرست

میں بھارت، جنوبی افریقہ، ایران، عراق، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ یورپ اور لاطینی امریکہ کے

ممالک بھی شامل ہیں۔ دیگر ممالک سے پاکستان آنیوالے تمام مسافروں کا 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ

لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تمام مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا جس کی رپورٹ 20 منٹ کے اندر

اندر حاصل ہوگی، کورونا مثبت ہونے پر 8 روزکا قرنطینہ کرنا لازمی ہوگا۔دیگر ممالک سے پاکستان

آنیوالے تمام مسافروں کا 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تمام مسافروں کا ریپڈ

اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا جس کی رپورٹ 20 منٹ کے اندر اندر حاصل ہوگی، کورونا مثبت ہونے پر 8

روزکا قرنطینہ کرنا لازمی ہوگا۔

کورونا ٹیسٹ لازم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply