کورونا ویکسین پہلی کھیپ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا ویکسین کے خلاف 2 درخواستیں خارج کر دیں

Spread the love

کورونا ویکسین کے خلاف

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا ویکسین کے مبینہ ناموافق

اثرات کے خلاف 2 درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی

کورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کورونا ویکسین کے مبینہ ناموافق اثرات سے متعلق درخواستوں کی

سماعت کی جس میں درخواست گزار شہریوں نے اپنی پٹیشن میں کورونا ویکسین کے مبینہ ناموافق

اثرات سے متعلق اقدامات اٹھانے کی درخواست کی تھی۔درخواست گزار شہری نے کہا کہ ویکسین اب

ہر کسی کے لیے لازمی ہو چکی ہے شہریوں کو اس کے اثرات کا پتہ ہونا چاہیے، کورونا ویکسین

کے ناموافق اثرات سے متعلق کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت

اس حوالے سے حکومت کو ہدایات جاری کرے، اس پر چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے

کہ یہ کورٹ بلاوجہ کسی کو ڈائریکشنز نہیں دیتی، درخواست گزار شہری نے پھر کہا کہ ریاست اپنی

ذمہ داری پوری نہیں کر رہی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے، کس

نے آپ کو کہا ریاست ذمہ داری نہیں لے رہی،آپ متبادل فورم پر این سی او سی کے پاس جا سکتے

ہیں۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے شہری سے استفسار کیا کہ آپ کیا کرتے ہیں ؟ درخواست گزار شہری نے

جواب دیا کہ میں پرائیویٹ ملازمت کرتا ہوں۔عدالت نے شہری سے استفسار کیا کہ کس کے کہنے پر

آپ نے یہ پٹیشن دائر کی؟ کس نے یہ ڈرافٹ کی؟ اس متعلق شہری عدالت کو کوئی خاطر خواہ جواب

نہ دے سکا جس کے بعد عدالت نے درخواست خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

کورونا ویکسین کے خلاف

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply