کورونا ویکسین پہلی کھیپ

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کل پاکستان پہنچے گی،مزید 64افراد جاں بحق

Spread the love

کورونا ویکسین پہلی کھیپ

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ(کل) ہفتے کو

پاکستان پہنچے گی،ویکسین لانے کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ (آج)جمعہ

کو بیجنگ روانہ ہوگا۔وزارت خارجہ کے مطابق عالمی وبا سے بچا ؤکے لئے

ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچ جائیگی۔ نیشنل ہیلتھ سروسز اور چینی

سفارتخانے نے پی آئی اے کو گرین سگنل دے دیا۔انسداد کورونا ویکسین لانے

کیلئے پی آئی اے مفت خدمات فراہم کرے گی۔ قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ

چین سے انسداد کورونا ویکسین کی 5لاکھ ڈوزز لائے گا۔ بیجنگ سے ویکسین

خصوصی کنٹینر میں رکھ کر اسلام آباد لائی جائے گی۔معاون خصوصی فیصل

سلطان نے کہا ہے کہ ہم ویکسین کی تقسیم اور ترسیل کے لئے مکمل طور پر تیار

ہیں اور اس مشن میں متحد ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے

کہاکہ میں نے صوبائی صحت حکام اور فیڈرل یونٹس سے بات کی، صحت حکام

کے ساتھ اگلے ہفتے کورونا ویکسین ترسیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب

ملک میں کورونا وائرس سے مزید64افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی

تعداد 11ہزار 514ہوگئی، ملک بھر میں 1910نئے مریض رجسٹرڈہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ

24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 910نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24گھنٹوں

کے دوران 40 ہزار 821نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4لاکھ 94ہزار 578مریض

صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2ہزار 147مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا ویکسین پہلی کھیپ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply