کورونا ویکسین پہلی کھیپ

کورونا ویکسین، 50 سال سے اوپر افراد کی رجسٹریشن شروع

Spread the love

کورونا ویکسین رجسٹریشن شروع

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک میں 50 سے 60 سال کے افراد کے لیے بھی کورونا

ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں 57 ہزار 692

افراد ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں اور 38 ہزار 950 ہیلتھ ورکرز اور سینئر

شہریوں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال

میں ابھی تک 10 ہزار 930 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ آر ایچ سی ترلائی ویکسینیشن مرکز

میں 5 ہزار 314 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ سی ڈی اسپتال میں 5 ہزار 663 افراد کو

ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ فیڈرل جنرل اسپتال میں 2 ہزار 969 افراد کو ویکسین لگائی جا

چکی۔ اسی طرح پولی کلینک اسپتال میں 4 ہزار 297 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ڈی

ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی طور پر 15 ویکسینیشن مراکز ہیں اور آج سے 50 سے60

سال کے افراد کے لیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن شروع کر دی جائے گی۔

کورونا ویکسین رجسٹریشن شروع

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply