کورونا وبا میں کمی، پاکستان میں تجارتی اورکاروباری سرگرمیوں میں تیزی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تجارتی اورکاروباری

اسلام آباد( جے ٹی اینآن لائن نیوز )مالیاتی ڈیٹا اورخدمات فراہم کرنے والی بین

الاقوامی ادارہ بلوم برگ نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وبا میں کمی کی وجہ

سے پاکستان میں تجارتی اورکاروباری سرگرمیاں تیزی سے فروغ پارہی ہیں جبکہ

سیمنٹ سے لیکر ایندھن تک کی فروخت میں اضافہ اورگھریلو استعمال کی اشیا

سے لیکرکاروں تک کی طلب میں اضافہ ہواہے اوران اعشاریوں سے

ظاہرہورہاہے کہ ملک میں تجارتی اورکاروباری سرگرمیاں تیزی سے فروغ پارہی

ہے۔گزشتہ روزاپنی ایک رپورٹ میں ادارہ بلوم برگ نے کہاہے کہ گزشتہ ہفتے

ملک میں کوروناوائرس کے 2900کیس رپورٹ ہوئے جبکہ جون میں کوروناکے

فی ہفتہ اوسط کیسوں کی تعداد35ہزارتھی۔پاکستان میں کوروناکے تین لاکھ

مریضوں میں سے 96فیصد صحت یاب ہوئے ہیں۔ٹینجینٹ کیپٹل ایڈوائزرز پرائیوٹ

کے چیف ایگزیکٹوآفیسرمزمل اسلم نے بلوم برگ کوبتایا کہ پاکستان کی پیشرفت

نے سب کوحیران کیاہے۔جاری مالی سال میں پاکستان کی معیشت میں 4سے

5فیصد تک کی بڑھوتری کاامکان ہے، حکومت نے بڑھوتری کاہدف2.1فیصد

مقررکیاہے۔جولائی 2020میں سیمنٹ کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں

38 فیصداضافہ ہواہے۔ تعمیرات کی صنعت کیلئے دی جانیوالی مراعات

اورترغیبات کی وجہ سے آنیوالے مہینوں میں تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی آئے

گی اوراس کی وجہ سے سیمنٹ اورتعمیرات میں استعمال ہونے والی اشیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اورسامان کی فروخت میں اضافہ ہوگا۔اگست کے مہینہ میں ملک گیربارشوں کی

وجہ سے سیمنٹ کی فروخت کا حجم 3.5ملین ٹن رہا۔ مئی جون میں لاک ڈائون میں

نرمی کی وجہ سے ایندھن کی فروخت میں ریکارڈاضافہ ہواہے ۔ جون میں ایندھن

کی فروخت میں ریکارڈاضافہ ہوا جبکہ انہیں مہینوںمیں ایل این جی کی سپاٹ

کارگوخریداری کاعمل بحال ہوا۔ کاروں کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے،

لاک ڈائون کے خاتمہ کے بعد چارماہ میں کاروں کی 10ہزاریونٹس کی فروخت

ریکارڈکی گئی ہے۔جون میں مینیوفیکچرنگ کے شعبہ میں مسلسل دوسرے ماہ میں

بہتری دیکھنے میں آئی۔اکتوبرسے لیکردسمبرتک کی مدت میں بڑی صنعتوں کی

پیداوارمیں نمایاں بڑھوتری متوقع ہے۔

تجارتی اورکاروباری

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply