ملک بھر میں کورونا

کورونا وبا؛ مزید 67 افراد جاں بحق، 2482 مثبت کیسز رپورٹ

Spread the love

کورونا وبا مزید 67

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کوروناوبا کے باعث مزید 67 افراد جاں بحق

ہوگئے جب کہ فعال کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اس کے علاوہ ملک میں کورونا کے 2

ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 625 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس

کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,057,95 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں

مزید 2 ہزار 482 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں

کی تعداد 913,784 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 14 ہزار

158 ، پنجاب میں 3 لاکھ 37 ہزار 775، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 411، اسلام آباد میں

80 ہزار 927، بلوچستان میں 24 ہزار 908 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 060 اور گلگت بلتستان میں 5

ہزار 545 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت

ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 58 ہزار 611 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد

مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 67

افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی

طور پر 20 ہزار 607 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 822

مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 834,566 ہوگئی

ہے۔

کورونا وبا مزید 67

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply