کورونا وباء گلوبل ہیروز

کورونا وباء، گلوبل ہیروز کی فہرست میں پاکستانی ڈاکٹر سیمی جمالی بھی شامل

Spread the love

کورونا وباء گلوبل ہیروز

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، کورونا وباء کے دوران خدمات انجام

دینے والے گلوبل ہیروز کی فہرست میں پاکستانی خاتون ڈاکٹر سیمی جمال کو بھی شامل کرلیا گیا۔

امریکی جریدے نے 9 گلوبل ہیروز کی فہرست جاری کر دی۔آن لائن امریکی جریدے این پی آر نے

کورونا وبا کے دوران کام کرنیوالے ہیلتھ ورکرز کا دنیا بھر میں سروے کر و ا یا تھا جس کے بعد دنیا

بھر سے کورونا وبا کے دوران کام کرنیوالے بہادر طبی عملے کو گلوبل ہیروز قرار دیا ہے۔ این پی آر

کی جاری کردہ فہرست میں پاکستانی ڈاکٹر سیمیں جمالی بھی شامل ہیں،جن کی خدمات کو عالمی سطح

پر سراہا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا جان لیوا مرض کا شکار ہونے کے باوجود ڈاکٹر سیمی فرائض پر

ڈٹی رہیں۔ فہرست میں پاکستا ن، میکسکو، سرینگر، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک کے 9 ہیلتھ

ورکرز شامل ہیں۔ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملے نے دہشت گردی کا

سامنا کیا جو بہادری کا کام ہے ۔ایگز یکٹو ڈا ئریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی خود کینسر کے

مرض میں مبتلا ہیں اور کورونا وباء کے دوران ڈاکٹر سیمی جمالی کی کیمو تھراپی چل رہی تھی۔

کورونا وباء گلوبل ہیروز

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply