کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا،مزید 13 افراد جاں بحق، 756 نئے کیس

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کورونا وائرس

اسلامٓ آباد، لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے

بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 614 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21

ہزار 218 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24

گھنٹوں کے دوران 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 237، سندھ میں ایک

لاکھ 40 ہزار 997، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 464، بلوچستان میں 15 ہزار 599، گلگت بلتستان

میں 3 ہزار 982، اسلام آباد میں 17 ہزار 681 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 258 کیسز رپورٹ

ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 39 لاکھ 75 ہزار 596 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران 31 ہزار 862 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 5 ہزار 395 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

جبکہ 533 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 13 افراد جاں بحق

ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 614 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 277،

سندھ میں 2 ہزار 566، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 191، بلوچستان میں 146،

گلگت بلتستان میں 90 اور ا?زاد کشمیر میں 80 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ وفاقی وزیر اسد

عمرنے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے ہمیں کوروناایس اوپیز

کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، بدقسمتی سے سخت ایکشن لینا ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح 2.37

فیصد تھی ، یہ کوروناکیسز مثبت آنے کی 50 روز میں سب سے زیادہ شرح ہے ، آخری بار اتنی

شرح 23 اگست کو دیکھی گئی تھی۔،اسدعمر کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کے4 روز میں انتقال

کرنیوالے افراد کا تناسب11 ہے اور یہ تناسب10اگست کے بعد سے زیادہ ہے ، اس بات کی نشاندہی

ہے کہ وبا بڑھتی جارہی ہے۔اسد عمرنے کہا کہ مظفرآباد میں کورونا وائرس سب سے زیادہ ہے

اور کراچی میں بھی کوروناوائرس بڑھا ہواہے جبکہ اسلام آباداورلاہورمیں کورونا وائرس تیزی سے

پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے ہمیں کوروناایس اوپیز کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، بدقسمتی سے سخت

ایکشن لینا ہوں گے ، جو معمولات زندگی متاثر کرسکتے ہیں۔ لاہور میں موذی وائرس پھر زور پکڑنے

لگا، کورونا وائرس سے مزید 4 افراد دم توڑ گئے۔ علاوہ ازیں 24 گھنٹے میں 96 نئے کیس سامنے

آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 50 ہزار 780 ہو گئی۔ مزید برآں پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی

تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 237 ہو چکی ہے جبکہ پنجاب بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد

سات ہو گئی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ملتان 13، راولپنڈی 11، گجرات 7

، فیصل آباد 4، چنیوٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا اور بہاولپور میں تین تین، شیخوپورہ، حافظ آباد،

وہاڑی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو، دو جبکہ نارووال، جھنگ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، لیہ اور

اوکاڑہ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کورونا وائرس

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply