ڈیلٹا الفا بیٹا اقسام

کورونا وائرس،مزید 42 اموات،2060 نئے مریض رجسٹر

Spread the love

کورونا وائرس 42 اموات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد

اموات کی تعداد 27 ہزار 524 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ

36 ہزار 888 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24

گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار

958 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 57 ہزار 322 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 4

ہزار 267 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 42 افراد جاں بحق

ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 524 ہوگئی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان

ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے

کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے

کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے

پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے

سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

کورونا وائرس 42 اموات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply