کورونا سے مزید 0

کورونا وائرس کے مزید 659 کیسز، 17 افراد چل بسے

Spread the love

کورونا وائرس کے مزید

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو نے

لگی پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آگیا۔نیشنل

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں

کے دوران کورونا وائرس کے مزید 659 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 17 افراد اس موذی وباء کے

سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 931 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 1

اعشاریہ 46 فیصد پر آگئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 431 مریض انتقال

کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 687 ہو چکی ہے۔ملک

بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 23 ہزار 151

مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 395 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 20

ہزار 105 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں

کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار 93 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 7 لاکھ 5 ہزار 288

کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 54 ہزار 680

افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 10 کروڑ 35 لاکھ 14 ہزار 198 کورونا

ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ، 4 کروڑ 16ہزار 932 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی

ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 69 ہزار 122 ہو

چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 563 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ

39 ہزار 845 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12

ہزار 909 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار

807 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 738 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد

میں 1 لاکھ 6 ہزار 835 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں

کْل 939 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے

اب تک 34 ہزار 461 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 740 مریض

وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 228 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں

جہاں 356 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 389 کورونا وائرس

کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے مزید

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply