corona virus

کورونا وائرس کے باعث ایران کے سابق سفیر سعید ہادی کا انتقال

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث ایران کے سابق سفیر سعید ہادی کا انتقال ہوگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وہ تہران کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔سعید ہادی ویٹی کن میں بطور سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کی عمر 81 سال تھی۔واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور عائلی امور معصومہ ابتکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھی کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز کی تصدیق کردی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنرنے کہاکہ33 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، ان میں پانچ افراد ریاست سے جاچکے ہیں، جبکہ مختلف کمرشل پروازوں سے آنے والے 8400 افراد کی مانیٹرنگ جاری ہے۔واضح رہے کہ ریاست کیلی فورنیا میںکورونا وائرس کاپہلا مقامی کیس بدھ کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد بیماری کا وباء کی صورت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔کورونا وائرس کے خوف کے سبب امریکی اسٹاک مارکیٹ 9 سال کی بدترین سطح پر گر گئی، ایس اینڈ پی فائیو ہنڈرڈ 4 اعشاریہ 4 فیصد گر گیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply