شہروں میں لاک ڈائون

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ، مارکیٹیں،شاپنگ مال بند، لاہوریے پریشان

Spread the love

کورونا وائرس کیسز اضافہ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) ثقافتی دارالحکومت اور پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں

کورونا کے کیسز کی وجہ سے لاہوریے پریشان، دفاتر ،بڑی مارکیٹیں اور شاپنگ سنٹرز بند رہے۔

صرف ویکسین سنٹرز، میڈیکل سٹورز ، پٹرول پمپس ، گراسری اور کھانے پینے کی دوکانوں کے

علاوہ کہیں کوئی کاروباری بڑی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ باغوں کے اس شہر میں تمام پارکس

اور تفریحی مقامات بھی شہریوں کیلئے بند کر دئیے گئے ہیں۔شہر کی سڑکوں پر بھی ٹریفک بہت کم

ہے، جگہ جگہ ناکوں پر موجود پولیس اور فوج کے اہلکار ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی

کوشش کر رہے ہیں۔ لوگوں کی اکثریت نے خود کو گھروں تک محدود رکھا، شاہراہوں و تجارتی

مراکز میں سناٹا چھایا رہا۔کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کیلئے تاجروں نے دکانیں بند

رکھیں۔ کریانہ، دودھ و دہی، سبزی کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کھلے ہوئے دکھائی دئیے، جہاں

سے لوگ اپنی ضرورت کی اشیاء خرید کو فوری طورپر گھروں کا رخ کرتے رہے۔شہر میں لاک ڈا

ون کے بعد روز مرہ استعمال میں آنے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ، آٹے اور چینی کا

بحران ،یوٹیلٹی سٹور پر بھی چینی اور آٹا غائب، مختلف اشیاء کی قیمتوں میں چار گنا اضافہ ہوگیا ۔

پرائز کنٹرول کمیٹیاں اور انتظامیہ غائب،شہری سخت پریشانی میں مبتلا، عوام نے وزیر اعلیٰ سے

نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کیسز اضافہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply