کورونا سے مزید

کورونا وائرس، چوبیس گھنٹوں کے دوران 79 اموات، مجموعی تعداد 24266ہوگئی

Spread the love

کورونا وائرس چوبیس گھنٹوں

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان میں کورونا وبا کی چوتھی لہر جاری ہے، ملک میں

گزشتہ ایک روز میں کورونا سے مزید 79 افراد انتقال کرگئے ، اس طرح انتقال کرنے والوں کی

مجموعی تعداد 24 ہزار 266 ہوگئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے

جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 59 ہزار504 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں

سے 4 ہزار 619افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 76 فیصد رہی۔ راولپنڈی میں شرح ساڑھے بارہ فیصد،

لاہور میں آٹھ سے زیادہ اور پنجاب میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چھ فیصد سے زیادہ رہی۔

کراچی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 22 فیصد کے قریب رہی، کراچی سمیت سندھ بھر میں

کورونا ایس او پیز کے تحت کاروبار بند رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار

937مریض اس موذی مرض سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب

ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 79 ہزار411 ہو گئی ہے۔ملک بھر میں اب تک کورونا مثبت آنے والے

مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 81 ہزار 913 ہوگئی ہے، ملک بھر میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز

کی تعداد 86 ہزار 236 ہے۔گزشتہ روز کورونا سے سندھ میں 39، کے پی میں 20 ،پنجاب میں 15

افراد انتقال کر گے ، اسلام آباد میں24 گھنٹوں میں 3 ،ازاد کشمیر میں 2 افراد کاانتقال ہوا۔سندھ میں

کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار 892 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 708، پنجاب

میں تین لاکھ69 ہزار 358تک جا پہنچی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں92 ہزار 768،

بلوچستان میں 31 ہزار 396، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 137ہو گئی

ہے۔

کورونا وائرس چوبیس گھنٹوں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply