کورونا وائرس ناصر درانی

کورونا وائرس سے سابق آئی جی ناصر درانی سمیت 73افراد جاں بحق

Spread the love

کورونا وائرس ناصر درانی

لاہور، اسلام آباد،پشاور(جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے سابق آئی جی خیبرپختونخوا

ناصر درانی سمیت مزید 73افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 16316 ہوگئی،

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار 437 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ

آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 152 نئے

کیسز رپورٹ ہوئے۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار کے مطابق آئی جی ناصر درانی گزشتہ دس روز

سے میو ہسپتال میں زیر علاج تھے،انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا۔

گزشتہ ایک ہفتہ سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر تھے۔دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے

متاثرہ علاقوں میں میٹرک، انٹر کی کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے۔ کورونا ایس او پیز پر سختی سے

عملدرآمد کیا گیا، طلبا کی حاضری معمول سے کم رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے اہم فیصلوں کے بعد

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں میٹرک تا انٹرمیڈیٹ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگیا ہے۔

سکول انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔طلبا کی حاضری

پہلے روز 50 فیصد سے کم رہی۔ وائرس سے متاثرہ اضلاع میں موجود یونیورسٹیز میں آن لائن

کلاسز کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جان بحق

ہوگئے جبکہ مردان میں مثبت کیسز کی شرح 26.9 فیصد، پشاور میں 25 فیصد اور نوشہرہ میں 22.9

فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، ملک بھر میں مذکورہ اضلاع انتہائی متاثرہ علاقوں میں شمار ہوتے ہیں۔

صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ ڈبلیو ایچ او کی

ایک رپورٹ کے مطابق کہ ملک کے 17 انتہائی متاثرہ اضلاع میں خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں

شامل ہیں جن میں مردان، پشاور اور نوشہرہ بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر آتے ہیں۔

دیگر دو اضلاع سوات میں 11.2 فیصد اور ایبٹ آباد میں 1.6 فیصد مثبت کیسز کی شرح ہے۔

کورونا وائرس ناصر درانی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply