Pakistan-corona-virus

کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 6 ہزار 451 ہوگئی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کورونا وائرس

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز ) کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے،

جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 451 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق

شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 566 نئے کیسز

رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 98 ہزار 941، سندھ میں ایک لاکھ 35 ہزار 488، خیبر

پختونخوا میں 37 ہزار 588، بلوچستان میں 14 ہزار 932، گلگت بلتستان میں 3

ہزار 635، اسلام آباد میں 16 ہزار 367 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 630 کیسز

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 33 لاکھ 84 ہزار 186 افراد کے ٹیسٹ کئے

گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 167 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2

لاکھ 95 ہزار 333 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 576 مریضوں کی حالت

تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جس

کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 451 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار

229، سندھ میں 2 ہزار 481، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 259، اسلام آباد میں

181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 71 مریض

جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا وائرس

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply