corona-virus

کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق

Spread the love

کورونا وائرس سے 46

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 46 افراد جاں بحق ہو نے

کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 32 ہوگئی، ایک ہزار 453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں

کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہوگئی۔ جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ

آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 4 لاکھ

34 ہزار 647، سندھ میں 4 لاکھ 61 ہزار 869، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 212، بلوچستان

میں 33 ہزار 26، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 338، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 930 جبکہ آزاد

کشمیر میں 34 ہزار 299 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 97 لاکھ 36 ہزار

872 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 343 نئے ٹیسٹ کئے گئے،

اب تک 11 لاکھ 82 ہزار 894 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 934 مریضوں کی حالت

تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس

سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 32 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 744، سندھ میں 7 ہزار 471،

خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 613، اسلام آباد میں 930، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 186 اور

آزاد کشمیر میں 739 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply