corona-virus

کورونا وائرس سے مزید62افراد جاں بحق، 1072نئے کیس رپورٹ

Spread the love

کورونا وائرس سے مزید

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے مزید62افراد جاں بحق ہو

نے کے بعد اموات کی تعداد 12ہزار 128ہوگئی،ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ

کیسز کی تعداد 5 لاکھ 57ہزار 591ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ

ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 72نئے کیسز

رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 82لاکھ 88ہزار 91افراد کے ٹیسٹ کئے

گئے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 31ہزار 713نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک

5لاکھ 14ہزار 951مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 744مریضوں کی

حالت تشویشناک ہے۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں 27228فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکو

کورونا ویکسین لگادی گئی ہے ۔سب سے زیادہ ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن سندھ

میں ہوئی،پنجاب میں 4458، خیبر پختونخوا میں 691، اسلام آبادمیں274ہیلتھ

ورکرزکی ویکسی نیشن ہوچکی۔اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن میں

بے قاعدگیوں کی نشاندہی ہوئی ، این سی او سی ویکسی نیشن اسٹرٹیجی پر

عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ شفافیت یقینی بنانے کیلئے انسداد کورونا مہم کا ریکارڈ

مرتب کیا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس سے مزید

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply