ملک بھر میں کورونا

کورونا وائرس سے مزید 161 افراد جاں بحق

Spread the love

کورونا وائرس سے مزید

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے مزید 161 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے

بعد اموات کی تعداد 18310 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 37

ہزار 523 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24

گھنٹوں میں 37587 نئے ٹیسٹ کئے گئے،جبکہ 3377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔5326 مریضوں کی

حالت تشویشناک ہے۔ادھر خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز شرح کم ہو کر 8.7 فیصد تک آگئی۔

ہسپتالوں میں بھی داخل مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی۔دوسری جانب وفاقی وزیر اسد

عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا، این سی او سی نے 8 سے 16 مئی کے

دوران ایس او پیز عمل درآمد کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ضلعی سطح

پر تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز کے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی، 8 سے 16 مئی کے

دوران تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایک روز کے دوران

ریکارڈ ڈیڑھ لاکھ افراد کو انسداد کورونا ویکسین لگائی گئی، جس کے بعد مجموعی طور پر ویکسین

لگوانے والوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس سے مزید

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply