کورونا وائرس سے مزید 110 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 15 ہزار 982 ہوگئی

Spread the love

کورونا وائرس سے مزید

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 110 افراد جاں بحق ہو

نے کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 982 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی

تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 182 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 61 ہزار 173،

سندھ میں 2 لاکھ 70 ہزار 963، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 3 ہزار 419، بلوچستان میں 20 ہزار

662، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 163، اسلام آباد میں 68 ہزار 665 جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار

137 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ 7 ہزار 252 افراد کے ٹیسٹ کئے

گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 481 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 50 ہزار 775

مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 302 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں

کورونا سے ایک دن میں 110 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد

15 ہزار 982 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 271، سندھ میں 4 ہزار 541، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار

796، اسلام آباد میں 626، بلوچستان میں 222، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 423

مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا وائرس سے مزید

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply