کورونا سے مزید

مزید 57افراد چل بسے ،کورونا وائرس سے اموات 26 ہزار سے زائد ہو گئیں

Spread the love

کورونا وائرس سے اموات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی

خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا

مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ

آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 787 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے

سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 6 ہزار 595 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی

شرح 6 اعشاریہ 33 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 35 مریض

انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 71 ہزار 578 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 90 ہزار 76

مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 606 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 10 لاکھ 55

ہزار 467 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں

کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 745 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 79 لاکھ 31 ہزار

365 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 لاکھ 88

ہزار 268 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 5 کروڑ 81 لاکھ 56 ہزار 714

کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ اب تک 1 کروڑ 80 لاکھ 4 ہزار 529 افراد کی

مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر

صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 35 ہزار 159 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 6 ہزار 932 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 97 ہزار 694 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل

ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 979 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا

وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 63 ہزار 677 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5

ہزار 41 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 242 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب

تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 868 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا

وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 329 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 339 افراد اس مرض

سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 32 ہزار 484 مریض

رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 702 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 9

ہزار 993 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 174 افراد جاں بحق

ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے اموات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply