Corona Special jtnonline3

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے مشین ایجاد، ٹیوب میں سانس لیں نتیجہ جانیں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پیرس (جے ٹی این آن لائن خصوصی نیوز) کورونا وائرس تشخیص مشین

فرانس میں کورونا وائرس کے تیز ترین ٹیسٹ کیلئے چند سیکنڈز میں نتائج دینے

والی نئی مشین کا تجرباتی استعمال شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا نے سمندر کو بھی نہ بخشا، آلودگی بڑھانے لگا
———————————————————————

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے شہر لیون کے ایک ہسپتال میں کورونا

وائرس کے مشتبہ مریضوں کو ایک نئی مشین سے ٹیسٹ کیا جارہا ہے جس میں

مریض ایک ٹیوب میں سانس لیتے ہیں اور چند ہی سیکنڈ میں کووڈ 19 کی

تشخیص کے حوالے سے نتائج سامنے آجاتے ہیں۔

مشین کا 3 ماہ تک متعدد افراد پر تجرباتی استعمال

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں مشین کا 3 ماہ تک متعدد افراد پر تجرباتی استعمال کیا گیا جس میں 20 افراد کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ کا نتیجہ فوری طور پر مثبت آیا جبکہ دیگر کا منفی تاہم اس کے بعد یہ مشین دوسرے مرحلے میں استعمال کی جارہی ہے۔

مشین میں سانس کے مالیکیولز جاتے ہیں

اس حوالے سے متعلقہ ہسپتال کے نیشنل سینٹر آف سائنٹیفک ریسرچ کے ڈائریکٹر کرسٹن جارج کا کہنا تھا کہ مشین میں سانس کے مالیکیولز جاتے ہیں جس سے وائرس کے ہونے یا نہ ہونے کا فوری طور پر پتا چلتا ہے۔

فوری ٹیسٹ، فیصلہ کرنے میں آسانی

دوسری جانب ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کے سربراہ جین کرسٹوف رچرڈ نے کہا کہ اس قسم کے فوری ٹیسٹ سے ہمیں نتائج فوری معلوم ہوجائیں گے اور ہمیں فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ مریض کو ہسپتال کے کس حصے میں رکھنا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا جتنی جلدی تشخیص ہوگی اتنا جلدی ہم علاج کر سکیں گے۔

واضح رہے کورونا وائرس کا عام طور پر ہونیوالا پی سی آر ٹیسٹ مریض کیلئے دشواری کا باعث بنتا ہے اور اسکا نتیجہ بھی فوری نہیں آتا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کورونا وائرس تشخیص مشین

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply