کورونا وبا سے متاثرہ

کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری، 42افراد جاں بحق

Spread the love

کورونا وائرس تباہ کاریاں

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے مزید 42افراد جاں بحق ہو

نے کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 938ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق

شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 82ہزار 528ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 163

نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 72ہزار 683، سندھ میں 2لاکھ 58

ہزار 412، خیبر پختونخوا میں 72ہزار 615بلوچستان میں 19 ہزار 66، گلگت

بلتستان میں 4ہزار 956، اسلام آباد میں 44ہزار 516 جبکہ آزاد کشمیر میں 10ہزار

280کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 90 لاکھ 22ہزار 124افراد کے

ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31ہزار 948 نئے ٹیسٹ کئے گئے،

اب تک 5 لاکھ 47 ہزار 406 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 529

مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 42 افراد

جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 938

ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 391، سندھ میں 4 ہزار 353، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار

85، اسلام آباد میں 501، بلوچستان میں 200، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد

کشمیر میں 306 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا وائرس تباہ کاریاں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply