corona Special jtnonline1

چین نے کورونا وائرس کو بیجنگ سے جوڑنے کی امریکی تفتیش مسترد کرد ی

Spread the love

کورونا وائرس بیجنگ سے

بیجنگ(جے ٹی این آن لائن نیوز) چین نے امریکی صدر جو بائیڈن کی درخواست پر سی آئی اے کی

بیجنگ مخالف تفتیش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے خطرناک موقف اپنا یا ہے

، واشنگٹن کو اس جنگ میں اپنی آ خری شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، امریکہ بائیو ملٹری

سرگرمیوں پر مکمل وضاحت دے، واشنگٹن تحقیقات کے لئے اپنی سیکڑوں لیبز کھو لے ، یہ وائرس

میری لینڈ میں واقع امریکی فوج کے ایک اڈے سے شروع ہوا ہے، امریکی پینٹاگون نے ڈاکٹر پیٹر

ڈس زاک کی ایکو ہیلتھ الائنس نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کو 39 ملین امریکی ڈالر دیئے۔ گوادر

پرو کے مطابق برطانیہ میں مقیم ایک صحافی شبانہ سید نے چین کے ‘گلوبل ٹائمز’ میں شائع ہونے

والے ایک تحریر کا حوالہ دیا، جس میں امریکی صدر بائیڈن کی وبائی امراض کی تفتیش کو امریکہ

کی عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار وں کی تحقیق سے تشبیہ دی گئی جو کہ سب

من گھڑت دستاویزات تھیں ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے چین نے امریکہ کو خطرناک موقف اپنانے کا الزام

عائد کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ واشنگٹن کو اس جنگ میں اپنی آ خری شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا

ہے ۔ امریکہ کے اس بیان کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان چاو نے بھی

امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بائیو ملٹری سرگرمیوں پر مکمل وضاحت دے۔

کورونا وائرس بیجنگ سے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply