new corona virus

کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق، 426 نئے کیسز رپورٹ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کورونا وائرس اموات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز ) بدھ کے روز کورونا وائرس سے 9 افراد

جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 359 ہوگئی۔ پاکستان میں

کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 659 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

426 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 389، سندھ میں ایک لاکھ 30

ہزار 969، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 711، بلوچستان میں 13 ہزار 402، گلگت

بلتستان میں 3 ہزار 68، اسلام آباد میں 15 ہزار 780 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار

340 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب کے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کی

صورتحال بہتر ہو گئی-

پنجاب بھر کے دیہی علاقوں میں بھی صورتحال بہتری کی جانب گامزن

حکومتی رپورٹ کے مطابق ہزاروں ٹیسٹ کئے گئے تاہم ان میں سے صرف 3

مثبت آئے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کے دیہی علاقوں سے 9574 رینڈم ٹیسٹ

کیے گئے جن میں سے صرف صرف 3 پازیٹو کیس سامنے آئے۔ ان میں سے

پاکپتن کے دیہی علاقوں میں 2 اور لودھراں سے ایک کیس پازیٹو رپورٹ ہوا۔ان

میں سے 8361 کیس نیگٹو آئے جبکہ 1210 رینڈم ٹیسٹس کی رپورٹ ابھی نہیں

آئی۔ خوشاب کے دیہی علاقوں میں 765، نارووال میں 828، چکوال میں 365،

چنیوٹ میں 448 ٹیسٹ کیے گئے مگر سب نیگٹو رہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کورونا وائرس اموات

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply