کورونا وائرس،لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد آئی پی ایل کے انعقاد میں مزید تاخیر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ممبئی(سپورٹس رپورٹر) کورونا وائرس کے باعث بھارت میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد انڈین پریمیئر لیگ 2020ء کے انعقاد میں تاخیر ہو گئی ہے، بھارت میں لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کے بعد آئی پی ایل ملتوی ہو گئی ہے۔

آئی پی ایل کا آغاز بدھ کو ہونا تھا جبکہ قبل ازیں ٹورنامنٹ 29 مارچ کو شروع ہونا تھا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا اعلان کر کرھا ہے جس کی وجہ سے آئی پی ایل کے انعقاد میں مزید تاخیر ہو گئی ہے۔

اس سے قبل بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی نے کہا تھا کہ ہم صورتحال پرنظر رکھے ہوئے ہیں لیکن ایسی صورتحال میں کچھ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال دنیا بھر میں کھیلوں کے لئے موافق نہیں ہیں جبکہ دنیا بھر میں زندگی جام ہو چکی ہے تو کھیلوں کا مستقبل کیا ہو گا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply