کورونا وبا سے متاثرہ

کورونا نے مزید38افراد کو نگل لیا،لاہور میں14افراد جاں بحق

Spread the love

کورونا نے مزید38

اسلام آباد، لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) مہلک وباء کورونا سے گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید38

افراد جاں بحق ہو گئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 1714نئے کیسز

رپورٹ ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24

گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں

مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5لاکھ 88ہزار 728ہوچکی ہے۔ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز

کی تعداد 17ہزار 352ہوگئی۔ این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس

کے ٹیسٹ مثبت آنیکی شرح 4.48فیصد بتائی جارہی ہے۔جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے

اموات کی تعداد 13ہزار 166ہوگئی۔ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5لاکھ

58ہزار 210ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 38ہزار 200ٹیسٹ کیے

گئے،جبکہ اب تک ملک میں 9,173,593کووڈ 19ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں

کرونا وائرس کے 1545کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔ادھر صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا

وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 538 نئے

کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔صوبے بھر میں ایک ہی روز کے دوران 913 افراد موذی وباء کا شکار ہوئے

ہیں۔

کورونا نے مزید38

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply