ریکارڈ201اموات

کورونا ، مزید67 افراد جاں بحق لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد میں لاک ڈاؤن

Spread the love

کورونا مزید67 افراد

لاہور ،اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک روز میں 10

لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف عبور کرلیا، کل 10 لاکھ 72 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔

سربراہ این سی او سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اداروں

کے تعاون سے ریکارڈ ویکسی نیشن ہو رہی ہے، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں ریکارڈ

ویکسی نیشن ہوئی۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی 50 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک

لگائی جاچکی، پشاور اور راولپنڈی 35، فیصل آباد میں 28 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی، لاہور،

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا میں 27 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی، کراچی 26، حیدرآباد

کی 25 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ

ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 67 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی

تعداد 23 ہزار 529 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277

ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 582 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 58 ہزار

387، سندھ میں 3 لاکھ 87 ہزار 261، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 306، بلوچستان میں 30

ہزار 627، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 318، اسلام آباد میں 88 ہزار 344 جبکہ آزاد کشمیر میں 25

ہزار 34 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 330 افراد کے ٹیسٹ

کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 798 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 44 ہزار

375 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 398 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیلاہور میں

کورونا کے مزید 5 مریض جان کی بازی ہار بیٹھے۔تفصیلات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران شہر

لاہور میں موذی وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق،جبکہ 349نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے

بعدشہر میں مثبت کیسز کی شرح4اعشاریہ 7فیصد ریکارڈ کی گئی۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب

میں ایک ہی روز 652نئے کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ 16افرادموت کے منہ میں چلے گئے۔پنجاب میں

اموات کی تعداد11ہزار 57ہو چکی ،جبکہ و ایکٹیو کیسز کی تعداد13ہزار777ہے۔دریں اثنا این سی او

سی کی سفارشات پر پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔ سیکرٹری صحت سارہ

اسلم نے لاک ڈان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ لاک ڈان 3 اگست سے 31 اگست تک نافذالعمل رہے گا۔

نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد میں ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری

مراکز کے اوقات کار رات 8 بجے تک ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروباری سرگرمیاں معطل

رہیں گی، میڈیکل سروسز، فارمیسیز، طبی مراکز صحت 24 گھنٹے کام کر سکتے ہیں، ویکسین

سینٹرز پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پٹرول پمپ، تندور،

بیکریاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتی ہیں، کریانہ سٹور، ڈیری اور سویٹ شاپس پورا ہفتہ 24

گھنٹے کام کر سکتی ہیں، پھل اور سبزی کی دکانیں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، چکن اور

میٹ کی دکانیں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، فوڈ ڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز پورا ہفتہ 24

گھنٹے کھلی رہیں گی۔ کال سینٹرز، میڈیا ہاوسز، آٹو ورکشاپس پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ آئل

ڈپو اور منڈیاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ تمام قسم کی منڈیاں ( سبزی، پھل،اناج ،مویشی)ہفتہ

بھر کھلی رہیں گی۔ میڈیکل سٹورز، مراکز صحت، ویکسین سنٹرز کو 24 گھنٹے 7 دن کام کرنے کی

اجازت ہوگی۔ پٹرول پمپ، تندور، بیکریز، فوڈ ٹیک اوے، گیس، پانی، بجلی کے دفاتر، آٹو ورکشاپس،

دودھ کی دکانیں کو 24 گھنٹے 7 دن کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ تمام مزارات پر مکمل پابندی عائد

ہوگی، تمام سینما گھر مکمل بند رہیں گے۔ سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کر

سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ آٹ ڈور ڈائننگ کی

سخت ایس او پیز کے تحت رات 10 بجے تک اجازت ہوگی۔ منتخب اضلاع میں 8 اگست سے ان ڈور

شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ آٹ ڈور تقریبات کی 400 افراد کی گنجائش کیساتھ رات

10 بجے تک اجازت ہوگی۔ جمز میں صرف ویکسینیٹڈ لوگ ورزش کے لیے آ سکتے ہیں۔ صوبہ بھر

کے تمام سیاحتی مقامات کو ایس او پیز کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ تمام انٹرٹینمنٹ مراکز،

تفریحی پارکس مکمل طور پر بند رہیں گے۔ ثقافتی تہوار اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

پبلک ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔ ٹرین سروس 70 فیصد

مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔ صعنت اور زراعت کے شعبے کو استثنی حاصل ہوگا۔ ضلعی

انتظامیہ اور پولیس ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔ تمام شہری ماسک کی پابندی کریں۔

کورونا مزید67 افراد

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply