Pakistan-Corona-Virus-Updates

کورونا ،مزید27اموات،پنجاب میں سینما ہالزکھولنے کا فیصلہ

Spread the love

کورونا مزید27اموات

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 27افراد جاں بحق ہو نے

کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 281 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9

لاکھ 57 ہزار 371 ہوگئی۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے

مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 1871مریضوں کی حالت

تشویشناک ہے۔ این سی او سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں

سینما ہالز آج سے کھول دیئے جائیں گے۔ ویکسین لگوانے والے افراد کو ہی فلم دیکھنے کی اجازت

ہوگی۔کاروباری مراکز کے اوقات بھی رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹرول پمپس،

میڈیکل سٹورز اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے کاروبار 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت

ہوگی۔ آو¿ٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت جبکہ ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد ہوگی۔ صرف ویکسین

لگوانے والے افراد کو ہی ان ڈور ڈائننگ کی سہولت حاصل ہوگی۔شادی کی آو¿ٹ ڈور تقریب میں 400

افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی، 200 ویکسی نیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہو سکیں

گے۔ ایس او پیز کے اطلاق کے ساتھ مزارات کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دیدی گئی۔ ثقافتی، مذہبی

اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد کی گنجائش

کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔تفریحی مقامات اور سوئمنگ پولز 50 فیصد کی گنجائش

کیساتھ کھولے جاسکیں گے۔ادھر اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا سے متعلق عائد پابندیوں میں نرمی

کردی ہے جس کے تحت سینماگھر، تفریحی پارکس، سومنگ پولز اور واٹر پارکس کھولنے اور انڈور

اور آوٹ ڈور شادیوں کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

کورونا مزید27اموات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply