ریکارڈ201اموات

کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق, سائنو ویک کی20 لاکھ خوراکوں پاکستان پہنچ گئی

Spread the love

کورونا مزید 39 افراد

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا سے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 39 افراد انتقال کر

گئے، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 5 ہے۔جان لیوا وائرس کے حملے جاری، ملک بھر

میں مزید 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 73 ہو گئی، مثبت

کیسزکی شرح 2 اعشاریہ صفر چار ریکارڈ کی گئی۔این اسی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو

کیسز کی تعداد 33 ہزار 5 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 50ہزار 768ہو گئی ہے۔ 930 نئے

کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد8 لاکھ 95 ہزار 690 ہے۔اعداد

وشمار کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 251، سندھ میں 3لاکھ 33 ہزار 194، خیبر پختونخوا

میں ایک لاکھ 37ہزار 247، اسلام آباد میں 82 ہزار 431 جبکہ بلوچستان میں 26 ہزار 776 کیسز

رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 20ہزار 19 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 850 افراد کورونا سے

متاثر ہوئے۔

کورونا وائرس سے بچاو¿ کی ویکسین سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراکوں کی کھیپ پاکستان

پہنچ گئی ہے، ویکسین پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد لائی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ

آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے ویکسین کی خریداری عالمی مارکیٹ

سے کر رہا ہے، مزید ویکسین آنے کے بعد اب یومیہ ویکسین لگنے میں خاطر خواہ اضافہ ہو

گا۔ویکسین چین سے خریدی گئی ہے اور ملک بھر کے ویکسینیشن مراکز میں پہنچائی جائے گی، اس

حوالے سے تمام انتظامات کیے جا چکے ہیں۔

کورونا مزید 39 افراد

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply