Pakistan-corona-virus

پشاور کے 3 تدریسی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد332ہو گئی

Spread the love

کورونا مریضوں کی تعداد

پشاور (جے ٹی این آن لائن یوز) پشاور کے 3تدریسی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد332ہو

گئی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا مریضوں کی تعداد82ہو گئی ،ہسپتال

میں کورونا کے مریضوں کیلئے122بیڈز مختص ہیں، 28وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لئے

مختص ہیں،ہسپتال میں15مریض انتہائی نگہداشت بائی پیپ اور وینٹی لیٹرز پر ہیں اور اس وقت ایچ

ڈی یو میں36مریض زیر علاج ہیں جبکہ کم مقدار آکسیجن پر31مریض زیر علاج ہیں جن

کیلئے31بیڈز مختص ہیں، کورونا کے 5مزیدمریض ہسپتال میں داخل ہو چکے ہیں،ہسپتال میں

کورونا کے40بیڈز خالی ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا

مریضوں کی تعداد135ہو گئی ہے ،ہسپتال میں کل وینٹی لیٹرز کی تعداد68ہے اورکورونا وائرس کے

مریضوں کیلئے38وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ہیں ، وینٹی لیٹرز پر26مریض زیرعلاج ہیں،کورونا

وائرس کے3نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا اور کورونا وائرس کے7مریضوں کو صحت

یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گی تاہم ہسپتال میں کورونا وائرس سے کسی مریض کی تصدیق نہیں

ہوئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کوروناکے

مریضوں کی تعداد115ہو گئی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران

کورونا کے 9نئے مریض داخل ہوئے ہیں جبکہ آئی سی یو میں15مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

کورونا مریضوں کی تعداد

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply