چیف جسٹس کے بینچ میں کورونا مثبت وکیل کی پیشی پرکھلبلی مچ گئی

Spread the love

کورونا مثبت وکیل پیشی

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزاراحمد کے بینچ میں کورونا

مثبت وکیل کی پیشی پرکھلبلی مچ گئی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ آپ کی سماعت ملتوی کی

درخواست آئی تھی، جس پروکیل خالد محمود نے کہا کہ مجھے کورونا ہوا ہے پھر بھی آگیا ہوں۔ چیف

جسٹس نے کہا کہ آپ کواس طرح عدالت نہیں آنا چاہیے تھا، عدالت کے حکم پروکیل خالد محمود

کورٹ روم سے باہرنکل گئے۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے عدالتی عملے سے استفسارکیا کہ فائل

کون اٹھا کرلایا جس پرعملے نے کہا کہ فائل اٹھانے والا بارکا ملازم ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ

ملازم کومعلوم ہے وکیل کوکورونا ہوا ہے پھرفائل نہیں اٹھانا چاہیے۔ وکیل کے جانے کے بعد عدالتی

روسٹرم اور فائلوں میں اسپرے کیا گیا۔

کراچی میں کورونا کے برطانوی اور افریقی اقسام کے وائرس کی تصدیق

کراچی میں کورونا وائرس کی برطانوی اور جنوبی افریقی اقسام کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی جانب سے شہر میں برطانوی اور جنوبی افریقی اقسام کے

کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ ڈاکٹر اقبال چوہدری نے بتایاکہ کراچی کے مختلف

علاقوں سے 75 افراد کے نمونے لیے گئے تھے جن میں سے کورونا کی برطانوی اقسام کے 50

کیسز سامنے آئے جب کہ 25 کیسز میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی اقسام کی تصدیق ہوئی۔ ڈاکٹر

اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے۔

کورونا مثبت وکیل پیشی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( <a href=”https://jtnonline.com/category/%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%b9%d9%86%d9%88%d8%a7%d9%86/astrology-%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d8%b1%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%da%86%d8%a7%d9%84/” rel=”noopener” target=”_blank”>جتن آن لائن کُنڈلی</a> )

<a href=”https://twitter.com/jtnonline1″ rel=”noopener” target=”_blank”><strong>قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں</strong></a>

Leave a Reply