Pakistan-corona-virus

کورونا متاثرہ ممالک میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آگیا

Spread the love

کورونا متاثرہ ممالک پاکستان

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر

جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں

پاکستان 30 ویں نمبر پر آگیا ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)

کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران کورونا

وائرس کے مزید 1 ہزار 384 کیسز سامنے آئے ، مزید 56 افراد اس موذی وباء

کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ بیماری سے 1 ہزار 509 مریض

شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنیوالوں کی مجموعی

تعداد 11 ہزار 802 ہو گئی ہے، جبکہ کْل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 32

ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 460 ٹیسٹ کئے

گئے، جبکہ اب تک کْل 80 لاکھ 41 ہزار 254 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر

میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 33 ہزار

184 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 16 مریضوں کی حالت تشویشناک

ہے، جبکہ 5 لاکھ 4 ہزار 46 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2

لاکھ 48 ہزار 270 ہو چکی ہے، جبکہ کْل اموات 4 ہزار 33 ہو گئیں۔پنجاب میں

کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 58 ہزار 793 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ

کْل ہلا کتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 806 ہو گئیں۔خیبر پختونخوا میں

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 589 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے

کْل اموات 1 ہزار 923 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41 ہزار 561

کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سا منے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل

475 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان

میں 18 ہزار 836 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 196 افراد اس مرض

سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9

ہزار 73 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 267

مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 910 کورونا وائرس کے

مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کورونا متاثرہ ممالک پاکستان

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply