ڈیلٹا الفا بیٹا اقسام

کورونا ،مزید65 افراد جاں بحق ،لاہور میں 12اموات

Spread the love

کورونا لاہور 12اموات

اسلام آباد،لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری گزشتہ24 گھنٹوں

کے دوران پاکستان میں مذید 65 مریض جان کی بازی ہار گئے،ملک بھر میں کرونا وائرس کے

3ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد

10لاکھ سے تجاوز کر گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 65مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس

سے مجموعی اموات کی تعداد 24ہزار 848ہوگئی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے

3ہزار 84نئے کیسز رپورٹ ہوئے،دوسری جانب گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 12 اموات

رپورٹ ہوئیں جبکہ شہر میں 519 نئے کوروناکیسز سامنے آ گئے۔محرم الحرام کے پہلے دس روز

گذرتے ھی لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ،سیکرٹری

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا سے مزید 26مریض

جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 11ہزار503ہو گئی۔صوبہ بھر سے چوبیس گھنٹوں

کے دوران 1080نئے کیس رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی

مجموعی شرح7اعشاریہ8فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا لاہور 12اموات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply