کورونا سے مزید

کورونا کی شدت میں کمی، 27 افراد جاں بحق،663 نئے کیسزرپورٹ

Spread the love

کورونا شدت میں کمی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد

اموات کی تعداد 22 ہزار 34 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 49

ہزار 838 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24

گھنٹوں کے دوران 663 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 141، سندھ میں 3 لاکھ

32 ہزار 677، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 147، بلوچستان میں 26 ہزار 673، گلگت

بلتستان میں 5 ہزار 827، اسلام آباد میں 82 ہزار 394 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 979 کیسز

رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 41 لاکھ 87 ہزار 441 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 17 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 94 ہزار 352 مریض

صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے

ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 34

ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 659، سندھ میں 5 ہزار 344، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 274، اسلام آباد

میں 775، بلوچستان میں 301، گلگت بلتستان میں 108 اور ا?زاد کشمیر میں 573 مریض جان سے

ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا شدت میں کمی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply