کورونا سے مزید

کورونا کی شدت میں کمی، 31افراد جاں بحق

Spread the love

کورونا شدت میں کمی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے 31 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد

اموات کی تعداد 27 ہزار 597 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 40

ہزار 425 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24

گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار 81، سندھ

میں 4 لاکھ 55 ہزار 808، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 210، بلوچستان میں 32 ہزار 861،

گلگت بلتستان میں 10 ہزار 299، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 120 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار

46 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 92 لاکھ 40 ہزار 519 افراد کے ٹیسٹ کئے

گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 732 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک11 لاکھ 62 ہزار

177 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 33 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں

کورونا سے ایک دن میں 31 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27

ہزار 597 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 559، سندھ میں 7 ہزار 350، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 507،

اسلام آباد میں 916، بلوچستان میں 346، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 735 مریض

جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔لاہور میں موذی وائرس سے 2 افراد جاں بحق، شہر میں 24 گھنٹوں کے

دوران 353 نئے کیسز رپورٹ، لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے 687 نئے مریض رپورٹ ہوئے،

جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 82 ہو گئی، اب تک 3 لاکھ 97 ہزار 246

مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 19 ہزار 280 ہو

گئی، پنجاب میں کورونا سے 6 اموات ہوئیں، جس کے بعد کل تعداد 12 ہزار 556 ہو گئی ہے۔ گزشتہ

24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 388 ٹیسٹ کئے گئے، صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا مثبت

کیسز کی مجموعی شرح 4.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری طرف ایف آئی اے نے کورونا کے

جعلی سرٹیفکیٹس جاری کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا ۔ پیر کو نیشنل کمانڈاینڈ

آپریشن سنٹر (این سی او سی)میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے ثناء اﷲ عباسی

نے کہاکہ ملک میں جاری کورونا وائرس کی وباکی لہر کے دوران ان تمام لوگوں کے خلاف ایف آئی

اے کاروائی کا آغاز کرنے جا رہی ہے جو کورونا ویکسی نیشن کے جعلی سرٹیفکیٹس بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ان تمام شہریوں کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں ہیں اس ضمن میں

41 ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے یہ افراد مجرمانہ فعل میں ملوث ہیں اور ملک و قوم کیلئے

شرمندگی کا باعث ہیں،جو جعلی سرٹیفکیٹس بنا رہے ہیں اور ایسے تمام افراد کے جعلی سرٹیفکیٹس

کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور جن لوگوں نے جعلی سرٹیفکیٹس جاری کروائے ہیں ان کو بھی ایف آئی

اے طلب کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کے پاس ایسے لوگوں کو ٹریس کرنے کا مکمل

ٹریکنگ سسٹم موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ 75 ملین لوگوں کو ابھی تک ویکسین لگائی جا چکی ہے

اور جعلی سرٹیفکیٹس والے افراد بہت کم ہے تاہم ایف آئی اے ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرے

گا۔انہوں نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد قانونی طریقے سے ویکسی نیشن کا عمل

مکمل کریں۔

کورونا شدت میں کمی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply