کورونا تیسری لہر تشویشناک

کورونا سے88اموات، شدید متاثرہ اضلاع میں سکول نہ کھولنے کافیصلہ

Spread the love

کورونا سے88اموات

اسلام آباد،لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے 88 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے

بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 177 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ

97 ہزار 468 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24

گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، این سی او سی نے سیاحت کے شعبے کو 24

مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کر لیاہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاحت کے شعبے کو 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا

فیصلہ کیا گیا ہے، ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز سیاحوں سے کورونا منفی رپورٹ طلب کرنے کے پابند ہوں

گے۔اعلامیے کے مطابق ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز سیاحوں سے شناختی کارڈ طلب کرنے کے بھی پابند

ہیں جو افراد ویکسین لگوا چکے وہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی جمع کروائیں گے۔اعلامیے کے

مطابق 50سال اور زائد عمر کے افراد کیلیے بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کمرہ بک نہیں ہوگا، یکم

جولائی کے بعد ہوٹلز عملہ 40 سال اور زائد عمر افراد کو بھی بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کمرہ نہیں

دیگا۔ ایک کمرہ ایک ہی بندے کیلیے یا دو بڑے افراد اور بچوں کیلیے بک کیا جا سکتا ہے، ٹور

آپریٹرز اور ہوٹل انتظامیہ تمام مسافروں کا ڈیٹا فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، غیرملکی سیاحوں

کیلیے ٹیسٹ، قرنطینہ اور ویکسینیشن پالیسی پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔این سی او سی کے مطابق

سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر سیاحوں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پْر کرائے جائیں گے، سیاحتی

مقامات پر جانے سے پہلے مسافر ماسک اور سینیٹائزر کی مناسب تعداد یقینی بنائیں گے۔این سی او

سی نے متعلقہ اداروں کو ایس او پیز پر عمل در آمد کیلیے جرمانے اور دیگر سزائیں یقینی بنانے کی

ہدایت بھی کی ہے۔وفاقی وزارت تعلیم نے ملک کے مختلف شہروں میں اسکولز 6 جون تک بند

رکھنے کا اعلان کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد،

راولپنڈی، پشاور،کوئٹہ اور مظفرآباد سمیت کئی شہروں میں اسکولز 6جون تک بند رکھنے کا اعلان

کیا گیاہے،فیصل آباد،گجرات اور ملتان سمیت پنجاب کے 20، حیدرآباد، سکھر سمیت سندھ کے 12

جب کہ سوات اور صوابی سمیت خیبر پختونخوا کے 14اضلاع کے اسکول اب 6 جون کو کھلیں

گے،مختلف شہروں میں اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5فیصد

سے زیادہ ہونے پر کیا گیا جب کہ 5فیصد سے کم شرح والے شہروں میں اسکول 24مئی سے کھلیں

گے۔دوسری جانب اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں آج(اتوار) بھی لاک ڈاؤن کے

باعثتمام تجارتی مراکز بند رہیں گے، بین الصوبائی و بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل رہے گی،

کراچی میں جمعہ اور اتوار کو مارکیٹوں کی بندش ہوگی،لاہور میں آج لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری

مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں گیجبکہ پٹرول پمپس، تندور اور ڈیری شاپس کھلی ر ہیں گی، انتظامیہ کی

جانب سے پابندی کے باعث ریسٹورنٹس بھی بند ہیں،خیبر پختونخوا میں بھی ہفتہ وار لاک ڈا ؤن کے

تحت بازار بند رہے۔ بین الصوبائی و بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔ ہوٹل رات 12 تک

کھلے رہے۔ ادھر ملک میں 30سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا

، شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کرکے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔محکمہ صحت

پنجاب نے بھی لاک ڈاؤن کے حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا نوٹی فکیشن

جاری کردیا ، جو 20مئی سے 15 جون تک نافذ رہے گانوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کاروباری

اوقات رات 8بجے تک ہوں گے اور ہفتہ اتوار کاروبار ی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی تاہم صحت

وعلاج،ویکسی نیشن، کھانے پینے ،کوریئر سے متعلق کاروبارکھلے رہیں گے۔

کورونا سے88اموات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply